ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو میں مرمت کے بہانے اے ٹی ایم سے رقم کی چوری،دو گرفتار

بنگلورو میں مرمت کے بہانے اے ٹی ایم سے رقم کی چوری،دو گرفتار

Thu, 16 May 2019 14:10:43    S.O. News Service

بنگلورو،16مئی(ایس او نیوز/یواین آئی) پولیس نے دو چوروں کو پکڑ لیا جنہوں نے مرمت کے بہانے اے ٹی ایمس میں سے رقم کی چوری کی واردات انجام دی۔پولیس نے ان کے قبضہ سے 95لاکھ روپئے کی مسروقہ رقم برآمد کرلی۔پولیس نے کہا کہ گرفتارشدگان کی شناخت کشور کمار اور راکیش کے طورپر کی گئی ہے۔راکیش سیکور ویلیو کمپنی میں کسٹوڈین کے طورپر کام کرتا تھا جس نے بیشتر بینکس کے اے ٹی ایمس میں رقم ڈالنے کا کنٹریکٹ حاصل کیا تھا۔یکم مئی کو وہ اپنے دوست کشور کے ساتھ شہر کے شانتی نگر کی لانگ فورڈ روڈ کے آئی سی آئی سی آئی بینک کے اے ٹی ایم کی مرمت کے بہانے 47,83,000 روپئے کی چوری کرلی اور پھر شہر کی ریزیڈنسی روڈ پر واقع آر بی ایل اے ٹی ایم سے 51,30,000روپئے اڑا لئے۔متعلقہ بینکس کے سربراہوں سے شکایات ملنے کے بعد خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور ان دونوں کو پکڑا گیا۔پولیس نے ان کے خلاف ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔


Share: